Apr ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کر دئے گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے دتہ خیل علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔

فورسز کے گھیرے میں آتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کا جواب دیتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے دو دہشتگردوں کو ڈھیر کر دیا جبکہ اس کارروائی میں سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے تھے۔

ٹیگس