May ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • شہباز شریف کا برطانوی ذرائع ابلاغ پر جھوٹ بولنے کا الزام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ کرا دیا۔

 برطانوی اخبار ڈیلی میل نے چودہ جولائی دو ہزار انیس کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ پچاس کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ پر شہباز شریف نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ دنوں انہوں نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا جس پر کوئنز بینچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

شہباز شریف کے مطابق رائل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ شروع ہونے میں نو ماہ سے ایک برس لگ سکتا ہے۔

ٹیگس