Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان نے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا

پاکستان کے وزیر اعظم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے امور میں اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سینیئر سفارت کار محمد صادق کو افغانستان کے امور میں وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ افغانستان میں قیام امن اور کابل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے انجام دے رہا ہے۔

حکومت پاکستان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے آغاز میں بھی کردار ادا کیا تھا۔دوسری جانب حکومت افغانستان بھی طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کر چکی ہے۔

ٹیگس