Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۴ Asia/Tehran
  • لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، عوام کو آگاہ کیا جائے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کرونا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک بار پھر سخت ترین لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے عوام میں آگاہی کی ضرورت پر زور دیا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کھولنے کے مخالفین نے بہت شور مچایا لیکن ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ مساجد کو کھولا گیا اور مساجد سے کورونا نہیں پھیلا۔ 
انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق ضروری معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ 
وزیر ا‏عظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کی طرف واپس نہیں جا سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ لاک ڈاؤن ہٹے گا تو کورونا پھیلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنا ہے، وہ پھیلے گا مگر ہم لوگوں کو کمرے میں بند نہیں کرسکتے تاہم زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کو سیل کیا جا سکتا ہے۔ 
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے غریب ملکوں میں تباہی آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیکس کی وصولیابی میں آٹھ سو ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ 
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں حکومت کو بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

ٹیگس