Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

پاکستان کے صوبے پنچاب کی اسمبلی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے مدینہ منورہ میں دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ کے روضہ مبارک کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان جنت البقیع میں دختر رسول حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی دوبارہ تعمیر  کے لیے سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرے۔

پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور رکن اسمبلی سید حسن مرتضی نے پیش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا، دختر رسول، حسنین کریمین کی والدہ محترمہ اور خواتین جنت کی سردار ہیں لہذا ان کے روضہ مبارک کی دوبارہ  تعمیر کے لئے حکومت پاکستان سعودی حکومت سے رابطہ کرے اور سفارتی تعلقات استعمال کر کے روضہ مبارک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ آل سعود حکومت نے آٹھ شوال سن تیرہ سو چوالیس ہجری کو دوسری بار، مدینہ منورہ میں قائم تاریخی قبرستان، جنت البقیع میں اہلبیت رسول اور متعدد اصحاب کے روضوں اور قبروں کو مسمار کردیا تھا۔

ٹیگس