کورونا کو مہار کرنے کے لئے لاک ڈاؤن نہیں اس او پیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے: عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جولائی میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایس او پیز پیز عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے وبا کے دوران اپوزیشن کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن سخت لاک ڈاون کا مطالبہ بار بار کر رہی ہے تاکہ معیشت بیٹھ جائے اور ایک بار پھر اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ کرے۔ عمران خان نے اچانک اور بغیر منصوبہ بندی کے نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کے مضر اثرات پر عالمی سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے اسمارٹ لاک ڈاون کا بہترین فیصلہ کیا جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے طبی عملے کی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صورتحال کا پورا اندازہ ہے اور ہماری حکومت آئی سی یو کے لیے اسٹاف کی تربیت کا خصوصی انتظام کر رہی ہے۔ انہوں نے طبی عملے پر زور دیا کہ وہ جہاد سمجھ کر کورونا کے مریضوں کے لیے طبی خدمات انجام دیں۔