عمران حکومت کو جھٹکا، بی این پی حکومت سے علیحدہ
Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی رائلٹی تو چھوڑیں ہمیں گیس سونگھنے کو بھی نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو برابر کا حصہ دینا ہوگا، آج نہیں تو کل دینا ضرور ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی 4 نشستیں ہیں اور بی این پی مینگل کی حکومت سے علیحدگی کے بعد حکمران جماعت مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔