Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • زرداری کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کا وارنٹ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ اس موقع پر نیب کے جج نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہیں اور نواز شریف کی عدم پیشی پر اشتہار جاری کر رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج نے آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت نے کہا کہ چونکہ کیس کرمنل ہے اس لئے آصف زرداری کو عدالت میں تو پیش ہونا ہی پڑے گا۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کے بذریعہ اشتہارطلبی کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ ہو سکا اور وہ دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے ہیں۔

ٹیگس