Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • نواز شریف کو سزا سنانے والا جج برطرف

پاکستان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس لاہور کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے جسٹس ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سات سینیئر ججوں پر مشتمل اس کمیٹی نے اسکینڈل میں جسٹس ارشد ملک کو قصوروار قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت کے برطرف جج ارشد ملک نے مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عزیزیہ ریفرینس میں سزا سنائی تھی۔ 

ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ اس فیصلے نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ہی نہیں بلکہ عدل و انصاف پر لگے ایک بڑے داغ کو دھودیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اب انصاف کا تقاضا ہے کہ اس فیصلے کو منسوخ اور پھاڑ کے پھینک دیا جائے جسے ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف سنایا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اس کیس میں مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے۔

ٹیگس