Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے باہمی تعاون نے دشمن کو مایوس کردیا : ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے دنیا بالخصوص عالم اسلام اور جنوبی ایشیا میں مظلوم قوموں کی حمایت سے متعلق ایران کے تعمیری موقف کو سراہا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تعینات ایران کے نئے قونصلر جنرل حسن درویش وند سے ہونے والی ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی حکومت ہمسایہ ملکوں بالخصوص ایران سے معاشی تعلقات اور سرحدوں میں باہمی لین دین میں مزید تیزی لانے کی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ تعاون نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے اور تہران اور اسلام آباد ہرگز دشمنوں اور ثالث فریقوں کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستان کے ڈپٹی اسپیکر نے ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود ایران کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نےعالمی برادری سے ایران مخالف پابندیوں کو اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر کوئٹہ میں تعینات نئے ایرانی قونصلر نے بھی باہمی تعلقات، سرحدی تجارت، کورونا وائرس اور عالم اسلام کے مسائل سے متعلق بات چیت کی۔

ٹیگس