Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی سفارت کار پاکستانی دفتر خارجہ میں طلب

پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات ہندوستان کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہریوں کو زخمی کیے جانے پر احتجاج درج کرایا۔

پاکستان کی ترجمانِ دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے بارہ جولائی کو لائن آف کنٹرول ایل او سی پر فائرنگ کی جس کے بعد ہندوستانی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ بیان میں آیا ہے کہ اس واقعے میں چھے عام شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے رکھ چکری اور خوراٹا سیکٹر میں بارہ جولائی کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں موجود فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے رواں برس ڈیڑھ ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ ایک سو انتیس عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ دو ہزار تین میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگ بندی کو لے کر ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے تاہم آئے دن ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور دونوں پڑوسی ممالک ایک دوسرے کو معاہدے کی خلاف ورزی کے لئے مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس