پاکستان, اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف لائحہ عمل تیار کریں گی
پاکستان میں حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیلپز پارٹی کی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد پیر کو دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں عید الاضحی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد پی پی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ ملک صرف عوام کی امنگوں کے راستے پر ہی چلنا چاہتا ہے اور وہ کسی اور راستے کا متحمل نہیں ہو سکتا-
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہی عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد رواں ہفتے جوائنٹ اپوزیشن کوآرڈینیشن کا اجلاس بلایا جائے گا اور عید الاضحی کے فورا بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link