Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • موجودہ صورتحال میں سرینڈر نہیں کرسکتا ، نوازشریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے وکلا  کے ذریعے دائر کی جانے والی اس درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے لیے دس ستمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنا ممکن نہیں۔ نواز شریف نے عدالت میں حاضری سے استثنا کی یہ درخواست ایسے وقت میں دائر کی ہے جب بدھ کی صبح اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں انہیں اشتہاری مجرم قرار دے دیا ہے۔

مذکورہ درخواست کے ساتھ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی جس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس کے دستخط بھی ہیں۔

گزشتہ ہفتے  لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو دس ستمبر سے قبل حکام کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا یا دوسری صورت میں مفرور قرار دینے کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کا کہا تھا۔

 گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام میں جیل کی سزا کاٹنے والے ملک کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو آٹھ ہفتوں کی طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی اور اس میں توسیع کے لیے حکومت پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم صوبائی حکومت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

 

ٹیگس