Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کا ملک میں گیس قلت کا اعتراف

پاکستان کے وزیراعظم نے آئندہ موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ملک میں گیس کے مسائل کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ آنے والی سردیوں اور اس سے اگلی سردیوں میں بھی گیس کا مزید مسئلہ سامنے آئے گا۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے گیس کی پیداوار کے حوالے سے کبھی موثر اقدامات انجام نہیں دیئے گئے۔   

عمران خان نے کہا کہ بجلی کی پیداوارسے متعلق بہت پہلے سوچا جاتا تو آج ہماری صنعتیں مشکلات کا شکار نہ ہوتیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت توانائی کا بحران ہے اور ایران کی گیس پاکستان کو اس بحران سے نکال سکتی ہے تاہم امریکہ نے پاکستان پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سےدباو ڈالا جس کی وجہ سے پاکستان اس منصوبے سے پیچھے ہٹ گیا جس کی وجہ سے اس ملک کے عوام کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔

ٹیگس