Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ میں اختلافات

پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ( ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسلم لیگ ( ن) کے کئی رہنما پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری کو پسند نہیں کرتے اور وہ لیگی قیادت کو ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں تاہم در پردہ پائے جانے والے اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہیں آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بارے میں ان کی رائے تبدیل نہیں ہوئی۔ وہ بار بار کہیں گے کہ انہیں آصف زرداری پر یقین نہیں۔ جس کے بعد نواز شریف نے حالات کی سنگینی کو درک کرتے ہوئے خواجہ آصف کے بیان پر کہا کہ آصف زرداری کے لیے ان کے دل میں بڑا احترام ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

نواز شریف نے مزید کہا کہ آصف زرداری پی ڈی ایم کا قابلِ قدر حصہ ہیں۔

ٹیگس