Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  •  ملک کی تباہی کا ذمہ دار ووٹرز ہیں: امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملک کی تباہی کا ذمہ دار ووٹروں کو قرار دے دیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ ووٹرز ہیں جو سانپوں کو دودھ پلاکے اژدھا بنادیتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز ہی ملک و قوم کا سودا کرکے ظالموں کو ووٹ دیتے ہیں اور پھر روتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی عوام مایوس ہیں، ہر ایک مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا رو رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بچے بچیاں اور عزتیں محفوظ نہیں رہیں اور لوگ سانپ بچھؤوں سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا ملک کی پولیس اور تھانے سے ڈرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ہے اس سے بدعنوانی کا حساب نہیں لیا جاتا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پناما لیکس میں اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے لوگ بھی شامل ہیں لیکن ان سے کوئی مواخذہ نہیں کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ نیب نے ریاست کے اندر اپنی ریاست بنا رکھی ہے۔

ٹیگس