Oct ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • نفرت اور انتہا پسندی تشویشناک ہے: عمران حان

عمران خان نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شیرل سینڈبرگ نے ورچوئل ملاقات کی جس میں پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری، ڈیجیٹل خواندگی اور کوویڈ 19 سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نے انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بڑھتی ہوئی نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ 

واضح رہے کہ انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کجھ اس قسم کی چیزیں دکھائی جاتی ہیں جو معاشرے کیلئے نقصان دہ ہے اور نوجوانوں پر اس کے برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ٹیگس