Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • عمران خان پر شہباز شریف کا الزام

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے عمران خان کی حکومت پر انتقام کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ذاتیات اور انتقام کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو قابل مذمت قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا رویہ فسطائی ہے ، بہو بیٹیوں اور خواتین کے ساتھ سلوک کی کچھ اقدار ہوتی ہیں۔
دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کو جوڈیشیل ریمانڈ میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

ٹیگس