Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا بے قابو مزید 54 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار311 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ پاکستان میکں کورونا سے اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔

ٹیگس