Nov ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے پاکستان کا اہم اجلاس

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ پاکستان کی وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا ہے اور اس ملک کے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل  کو طلب کرلیا ہے  جس میں وفاقی کابینہ، فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

یادرہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلہ کرنے کے لیے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ فرانس کے ایک اسکول کے ٹیچر نے آزادئ اظہار رائے کے درس کے دوران متنازعہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبدو میں سن 2006 میں شائع شدہ پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔ جس کے چند روز بعد ایک شخص نے اس ٹیچر کا سر قلم کردیا تھا، جسکے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر ہی حملہ آور کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور اس معاملے کو دہشتگردانہ قرار دیا گیا تھا۔

مذکورہ واقعے کے بعد فرانسیسی صدر نے گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر کو ہیرو اور فرانسیسی جمہوریہ کی اقدار کا ترجمان قرار دے کر اسے فرانس کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے بھی نوازا تھا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا اور فرانس کے صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے۔

ٹیگس