عمران خان کی پی ڈی ایم کے جلسوں پر شدید تنقید
پاکستان کے وزیراعظم نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کورونا سے مر رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم جلسے کررہی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق گلگت بلستان کی نو منتخب کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پوری پی ڈی ایم مہم چلارہی ہے بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں لیکن یہ لوگ جلسے کررہے ہیں انہوں نے مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف اور آصف زرداری کو گذشتہ چالیس برسوں سے جانتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا جو انجام ہوا ہے وہ ہمارے لئے عبرت ہے-
عمران خان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ گلگت بلتستان کی منتخب کابینہ ایک نئی روایت قائم کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ میں وہ وزیراعظم ہوں کہ جس نے اس علاقے کو اس طرح سے دیکھا جیسا کسی دوسرے وزیراعظم نے نہیں دیکھا انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں احساس محرومی دور کرنے کے لئے ہم عبوری صوبائی حیثیت پر کام کریں گے۔