دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے سات جوان جاں بحق
Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے سات جوان ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق صوبۂ بلوچـستان میں برنائی کے علاقے شیرگ میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
حملے کے بعد چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں نے جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا لیکن اس حملے میں سات جوان مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سنیچر کو دیر رات گئے اس حملے کے بعد فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے فرار کے سارے راستے بند دئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا جو آخری اطلاع ملنےتک جاری تھا۔