Jan ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت معمہ بن گئی

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ میں ایک نوجوان کی مشکوک ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گاڑی پر فائرنگ کردی تھی جس میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ نوجوان انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا اور گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑی پر سامنے اور دائیں بائیں سے سترہ گولیاں برسائی گئیں جن میں تین گاڑی چلانے والے نوجوان کو لگیں۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے قتل کا مقدمہ فوری طور پر درج کرنے کا حکام دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔  

ٹیگس