پاکستان میں ایک اور ضمنی الیکشن
پاکستان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے دوسو اکیس کے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے
پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ تھر پارکر ون میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے دوسو اکیس کے ضمنی الیکشن میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے تک جاری رہی ۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کےرکن پیر نو محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوگئی تھی۔ اس نشست پر ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ اور تحریک انصاف کے نظام الدین راہموں سمیت بارہ امیدواوں کی قسمت کا فیصلہ بیلٹ باکسوں میں بند ہوا ۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز پہلے قومی اسمبلی کی ایک نشست کے لئے ضمنی الیکشن کی ووٹنگ کے دوران پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں فائرنگ ہوگئی تھی جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج ڈسکہ فائرنگ میں ہلاک والوں کے گھر گئیں ۔ انھوں نے ڈسکہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی اور ووٹ کو عزت دی ۔