Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیاسی ہلچل، الیکشن کمیشن کا آج جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

پاکستان میں سینٹ کے انتخابات کے بعد سامنے آنےوالے نتائج سے حکمراں جماعت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس ملک کے وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن پر کڑی نکتہ چینی کی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں  اس وقت اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان کی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کل قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید

کرتے ہوئے کل بروزہفتہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والوں کو پیغام ہے کہ اقتدار گیا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے اپوزیشن میں ہوں، یا اسمبلی سے باہر ہوں، ان کو نہیں چھوڑوں گا، میں ان کے خلاف قوم کو باہر نکالوں گا۔ جب تک زندہ ہوں ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے کام کروں گا۔

اعتماد کے ووٹ کے لیے عمران خان کو سادہ اکثریت یعنی 172 ارکان کا ووٹ درکار ہے۔

ٹیگس