Mar ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • مریم نوازکی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر روک لگادی ہے -

پاکستانی میڈیا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بارہ اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

عدالت نے دس لاکھ روپے مچلکوں کےعوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی -

قبل ازیں مریم نواز بدھ کو اچانک لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہیں نیب لاہور نے چھبیس مارچ کو طلب کررکھا تھا - درخواست گزار مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب نے دو انکوائریز میں چھبیس مارچ کو طلب کیا ہے اور وہ حکومت کے دباؤ میں آکر درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہا ہے - مریم نواز نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرے جسے عدالت نے منظور کرلیا-

 

ٹیگس