افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر پاکستان کی تاکید
Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر تاکید کی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغان فریقین کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے جامع مذاکرات کی حمایت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دوحہ معاہدہ تنازع کے پائیدار سیاسی حل کا ایک تاریخی موقع ہے۔
زاہد حفیظ چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغان جماعتوں کے درمیان کسی بھی باہمی معاہدے کو قبول کرے گا۔