Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنا

پاکستان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے مکتب اہل بیت ع کے پیروؤں کی جبری گمشدگی اور ان کی بازیابی نہ ہونے کے خلاف ملک گیر تحریک کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروؤں کی جبری گمشدگی کے خلاف دو اپریل سے پورے پاکستان میں تحریک اور احتجاجی دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور جبری گمشدہ پیروان اہلبیت کے اہل خانہ اور دیگر افراد کی جانب سے احتجاجی دھرنا کراچی میں جاری ہے۔

کراچی میں دھرنے کے لئے پورے شہر سے خواتین بچے بزرگ اور نوجوان سمیت علما بھی دھرنے کے مقام پر موجود ہیں اور دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ دھرنے کے لئے لوگ محفل شاہ خراسان سولجربازار کے سامنے اکٹھا ہوئے۔

اس کے بعد مظاہرین نے نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ کی جانب احتجاجی مارچ کیا اور پھر یہ احتجاج وہاں پہنچنے کے بعد دھرنے میں تبدیل ہو گیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ ہیں جن پر جبری گمشدگی ختم کرکے پیروان اہلبیت کو رہا کرنے کا مطالبہ درج ہے۔

اطلاعات ہیں کہ مظاہرین، نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کے بعد احتجاجی مارچ کرتے ہوئے بانی پاکستان کے مزار کے قریب پہنچے اور پھر مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا۔

ٹیگس