Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزير خارجہ نے ایک بار پھر بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی راہ میں کیا ہے رکاوٹ ؟

حکومت پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو کشمیر میں عسکری رویہ ترک کرنے کے لئے عملی قدم اٹھانے سے مشروط کر دیا ہے

پاکستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے علاقے میں بقول ان کے نئی دہلی کے غیر قانونی اقدامات ، اس علاقے میں بدامنی اور عدم اعتماد کا باعث ہیں ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں بقول ان کے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور یہی اسلام آباد نئی دہلی کے تعلقات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اسی بنا پر پاکستان تمام عالمی حلقوں اور اداروں میں کشمیر کے موضوع کو اٹھاتا ہے اور مذاکرات کے ذریعے اس کے حل کا خواہاں ہے۔

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے پانچ اگست دوہزار انیس کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اس علاقے میں ملک کے کسی حصے سے ہجرت کرنے اور کشمیریوں کی زمینوں کی خرید و فروخت کی راہ ہموار کردی ہے ۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس