Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • شہباز شریف کی ضمانت منظور رہائی کا حکم

پاکستان کی ایک عدالت نے نیب کی مخالفت کے باوجود ، حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد اختلاف میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمات میں، مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو ذاتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں شہباز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے جس کے بعد آج پراسیکیوٹر نیب فیصل بخاری نے دلائل دیتے ہوئے شہباز شریف کی ضمانت کی مخالفت کی تاہم عدالت اس سے مطمئن نہ ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں مذکور مقدمات میں میاں شہباز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی جس کے بعد نیب نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا۔

ٹیگس