Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان نے کی ایران سے دو نئی سرحدی راہداریاں کھولنے کی درخواست

پاکستان کی حکومت نے ایران کے ساتھ تجارتی اور سرحدی لین دین کے فروغ کیلئے دو نئی سرحدی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین پیشین-‌ مند سرحدی راہداریاں کھولنے کے تقریبا 6 روز بعد پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مزید دو نئی سرحدی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحد ی راہداریاں "چوک آپ" اور "جلگی" کھولنے سے نہ صرف دو طرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اس ملک کی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ہونے والی ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ریمدان- گبد" اور "پیشین -مند" سرحد ی راہداریوں کی افتتاحی تقریب میں زبیدہ جلال  نے مرکزی حکومت کی نمائندگی کی۔

ٹیگس