اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا مناسب نہیں: عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مسلم ممالک کے سفیروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔
ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ مذاہب کو تقسیم کرنے کا باعث بن رہا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا نامناسب ہے۔ مقدس شخصیات کی توہین سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔
عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کا سختی سے مقابلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے تیار ہے لیکن توہین رسالت (ص) قانون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔