پاکستان کے آرمی چیف کی سعودی ولیعھد سے ملاقات
May ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے-
پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات خاص طور پر فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ خطے میں قیام امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا -
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہے -
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ ایک ایسے وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں جب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی جمعہ سے سعودی عرب کے دورے پر ہوں گے -
پچھلے ایک سال کے دوران ریاض اور اسلام آباد کے درمیان مختلف مسائل پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کا یہ ساتواں دورہ سعودی عرب ہے ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد بھی دورے میں شامل ہے-