May ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • شہبازشریف کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری

پاکستان میں وفاقی کابینہ کی تین رکنی کمیٹی نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی ای اسی ایل سے متعلق تین رکنی کمیٹی میں شہباز شریف کے بارے میں نیب کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صحافیوں کو بتایا کہ تین رکنی کمیٹی نے متفقہ طور پر نیب کی درخواست کی منظوری کی سفارش کی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے کو حتمی فیصلے کے لئے فیصلہ کابینہ میں بھیج دیا گیا ہےان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پندرہ دن کے اندر نظر ثانی کی درخواست کرسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی لیکن انہیں ایئر پورٹ سے یہ کہہ کے واپس کردیا گیا کہ ان کا نام ایف آئی اے کی ایک اور لسٹ میں شامل ہے

اس کے بعد پاکستان کے قومی احتساب بیور و نیب نے شہباز شریف کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے وفافی وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا۔

ٹیگس