Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • ہینڈ گرینڈ سے کھیلنا بچوں کو مہنگا پڑا

پاکستان کے شمالی صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ایک دستی بم کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے کلی بادی زئی علاقے میں ایک قبرستان کے قریب بچوں کو ایک ہینڈ گرینیڈ پڑا ملا جس سے انہوں نے کھیلنا شروع کر دیا، نتیجتاً وہ ہینڈ گرینڈ پھٹ پڑا اور تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے محمکہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ح

کومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے خبر دی ہے کہ 'پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت و محرکات کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل چھے مئی کو کوئٹہ کے سریاب روڑ پر بلوچستان کی ایگل اسکواڈ پولیس کے عہدیداروں کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بائیس سالہ طالب علم جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد کوئٹہ میں عوامی احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ واقعے کے ذمہ دار چار پولیس اہلکاروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ تین سودو، تین سو چوبیس اور چونتیس کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ٹیگس