ایرانی سفیر کا پاکستان میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار
Jun ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے، صوبہ سندھ میں پیش آنے والے ریل حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے لکھا ہے کہ، انہیں صوبہ سندھ میں پیش آنے والے ریل حادثے میں ساٹھ سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت، عوام اور مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خداوند تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرنے والوں کو اپنے سایہ رحمت میں جگہ اور زخمیوں کے لیے شفائے عاجل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے شہر ڈھرکی کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم سے باسٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔