امریکی امداد لیں گے نہ آئی ایم ایف کی شرائط مانیں گے: پاکستان
حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ اسے امریکی فوجی امداد کی ضرورت ہے اور نہ ہی آئی ایم ایف سے مراعات حاصل کرنے کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔
نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق، پاکستان کو جو ان دنوں وفاقی بجٹ کی تیاری میں مشغول ہے، آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکام انرجی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے لیے حکومت پاکستان پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم پاکستان کے مشیر خزانہ نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا ملک اس دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ پاکستان کے مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے تجارت نیز توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سر مایہ کاری کا خواہاں ہے۔
پاکستان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے روزنامہ فائنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کو بھی مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلا کے بعد اسلام آباد واشنگٹن کے ساتھ تعاون کے بدلے آئی ایم ایف سے مراعات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔