Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • مغربی دنیا میں نفرت اور انتہا پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مغربی دنیا میں نفرت اور انتہا پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان نے کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سی بی سی سے نشر ہونے والے ایک انٹرویو کہا ہے کہ کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے شہر لندن کے واقعے سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے جس میں ایک پورے مسلم پاکستانی خاندان کو ختم کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات اس امر کے متقاضی ہیں کہ عالمی رہنما اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور اس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کریں ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نفرت پھیلانے والی ویب سائٹوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سخت کارروائی کی ضرورت ہے ۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ اظہار رائے کی حد وہاں تک ہے جہاں دوسرے انسان اس سے مجروح نہ ہوں ۔

ٹیگس