Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو چھے وکٹ سے شکست دے دی

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے ایک میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو چھے وکٹ سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کے کراچی کنگز کو بلے بازی کی دعوت دی ۔کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر ایک سو آٹھ رن بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لئے ایک سو نو رن کا ہدف دیا۔پشاور زلمی نے ایک سو نو رن کا ہدف صرف گیارہ اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پشاور زلمی کے بلے باز حضرت اللہ زازئی نے آسان ہدف کے باوجود طوفانی بلے بازی کی اور چھبیس گیندوں پر چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ترسٹھ رن بنائے ۔

پاکستان سپر لیگ کے ایک اور میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو اٹھارہ رن سے شکست دے دی ۔منگل کی شام کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بلے بازی کی دعوت دی اور گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پرایک سو اٹھاون رن بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لئے ایک سو انسٹھ رن کاہدف دیا۔لاہور قلندرز کی پوری ٹیم ایک سو چالیس رن بناکے آؤٹ ہوگئی اور اس طرح یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا ۔ گلیڈی ایٹرز کی یہ دوسری کامیابی ہے۔

ٹیگس