Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  •  ملتان سلطانز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کی شکست

پاکستان سپر لیگ کے اٹھائیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ کا اٹھائیسواں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بلے بازی کی دعوت دی ۔ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو انہتر رن بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لئے ایک سو ستر رن کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ صہیب مقصود نے ساٹھ رن اور ان کے بعد دوسرے نمبر پر ریئلی روسو نے انتیس رن بنائے۔ جوابی بلے بازی میں لاہور قلندرز کے سلامی اور مڈل آرڈر بلے بازوں میں سے کوئی بھی اچھی بلے بازی نہ کرسکا اور پوری ٹیم پندرہ اوور اور ایک بال پر نواسی رن بناکے آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے زیادہ بائیس رن جیمز فولکنر نے ان کے بعد محمد حفیظ نے چودہ اور فخرزمان نے تیرہ رن بنائے ۔

ٹیگس