Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • اسلام آباد ،اپنے فوجی اڈے امریکہ کے حوالے نہیں کرے گا: جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستانی فوج نے زور دے کر کہا ہے کہ اسلام آباد کسی بھی صورت میں امریکہ کو اپنے فوجی اڈے نہیں دے گا

 شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت کی مخالفت کی صورت میں ، فوج افغانستان میں کارروائیوں کے لئے امریکہ کو اپنے فوجی اڈے نہیں دے گی ۔

 پاکستان کے وزیراعظم نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسلام آباد افغانستان سے بیرونی فوجیوں کے نکلنے کے بعد امریکہ کے جاسوسی کے ادارے سی آئی اے کو انسداد دہشتگردی کارروائیوں کے لئے اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 عمران خان نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی  اجازت نہیں دے گا۔ 

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کے بعد اس ملک میں جاسوسی اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں انجام دینا امریکی حکام کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

 پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ، بارہا انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کی مخالفت کر چکے ہیں۔

 اکثریت کا خیال ہے کہ پاکستان میں امریکہ کی اسپیشل فورس یا سی آئی اے کی موجودگی تسلیم کرنا ان کے لئے سیاسی خودکشی ہوگی۔   

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس