بحران افغانستان کے پائیدار سیاسی حل پر زور
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ نے بحران افغانستان کے پائیدار سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی بحران افغانستان کے پائیدار سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغان رہنماؤں اور طالبان کے درمیان رابطہ کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے تاجکستان میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ افغانستان کے اعلی سطح کے رہنما سیاسی راہ حل کی غرض سے مذاکرات کے لیے آمادہ ہوجائیں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنے تاجک اور ازبک ہم منصبوں سے بھی بات چیت کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے کے لیے اقتدار کی ساجھے داری ضروری ہے۔