Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، دو فوجی سدھارے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے میں دوفوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کپیٹن اور ایک سپاہی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے- پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان اس حملے میں مارے گئے ہیں -

اس حملے کے بعد پسنی کے قریب واقع خدا بخش بازار کے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا- تین روز قبل صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی پاکستانی فوجیوں پر اسی طرح کا حملہ ہوا تھا جس میں کم سے کم دو فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے - پاکستانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنادیں گے۔

ٹیگس