Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان ایران ریلوے لائن زیرآب

موسلا دھار بارشوں کے سبب ریلوے ٹریک زیرآب آنے کی وجہ سے مال گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

ارنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  چاغی کے علاقے میں ایران - پاکستان مال گاڑیوں کے راستے میں موسلادھار بارش کے سبب 10 کلومیٹر ریلوے لائن زیرآب آگئی ہے۔

مقامی ریلوے افسران کے مطابق 10 کلومیٹر کا یہ ریلوے ٹریک مکمل طور سے زیر آب آگیا ہے اور شدید متاثر ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ  ایران اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین کے راستے کی از سر نو تعمیر کیلئے 3 سے 4  دن لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ موسلا دھار بارش نے بڑے پیمانے پر صوبہ بلوچستان کے چاغی علاقے کو متاثر کیا ہے۔ گذشتہ مہینے کے دوران  بھی دالبندین شہر کے قریب  مال گاڑیوں کے الٹنے سے ایران اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔

پاکستان میں وقتا فوقتا یہ حادثات وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کارگو ٹرین کی آمد و رفت رک جاتی ہے۔

کارگو ٹرین ایران سے سیمنٹ، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات  پاکستان میں منتقل کرتی ہے جبکہ کھانے پینے کے اشیاء سمیت  زرعی مصنوعات ایران لے کر جاتی ہے۔

ٹیگس