کشمیرمیں انتخابی مہم عروج پر، پولنگ 25 جولائی کو
الیکشن کمیشن کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کشمیر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔ انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی اور پولنگ اتوار 25 جولائی کو ہوگی۔
پاکستان کےوزیراعظم عمران خان آج تراڑ کھل اور کوٹلی میں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری باغ اور مظفر آباد میں جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق دھیر کوٹ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع ہیں ۔ سابق وزرائے اعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کشمیر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اہلکار 22 سے 26 جولائی کے دوران ’کوئیک رسپانس فورس‘ کے طور پر تعینات ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج بلانے کا مقصد الیکشن کو پر امن ماحول میں منعقد کرانا ہے۔