Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے اموات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے چھیاسی مریض چل بسے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار آٹھ سو چوراسی نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا اور دو ہزار چھے سو انہتر مریض شفایاب ہوئے۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دس لاکھ پچھتر ہزار پانچ سو چار ہوچکی ہے جن میں سے چوبیس ہزار چار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور نو لاکھ سڑسٹھ ہزار تہتر افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دس لاکھ تینتس ہزار نو سو نواسی افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔ پاکستان میں اب تک تین کروڑ ستاسی لاکھ تینتیس ہزار دو سو بانوے افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

 

ٹیگس