پاکستان، کورونا کی مثبت شرح سات فی صد سے زیادہ
پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح سات اعشاریہ سات چھے فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں انسٹھ ہزار پانچ سو چار کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے چار ہزار چھے سو انیس کے نتائج مثبت پائے گئے۔ پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی کے حالات کورونا کے تعلق سے بدستور بحرانی ہیں جہاں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح بائیس فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے اناسی مریض لقمہ اجل بنے اور تین ہزار نو سو سینتس مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دس لاکھ اکیاسی ہزار نو سو تیرہ بتائی گئی ہے جن سےچوبیس ہزار دو سو چھیاسٹھ لقمہ اجل بن چکے ہیں،چھیاسی ہزار دو سو چھتیس زیر علاج ہیں اور نو لاکھ اناسی ہزار چار سو گیارہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔