ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حصارکشی
Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر باڑ لگانے کا اٹھاون فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک پڑوسی ممالک کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کے لئے پرعزم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر باڑ لگانے کے پروجیکٹ کا اٹھاون فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
جنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سرحد پر حصارکشی کے ساتھ ہی بارڈر پر دسیوں برج قائم کرنے کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ بارڈر پر حصار کشی، افغانستان اور ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر قائم کی جانے والی منڈیوں کی سیکورٹی میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان، نو سو انسٹھ کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد کے حامل ہیں۔