Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • حکومت کی انتخابی اصلاحات ووٹ چرانے کی سازش ہے، فضل الرحمان

کراچی میں پی ڈی ایم کا پاور شو شروع ہوچکا ہے اور اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ایک پریس کانفرنس میں حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات کو ووٹ چرانے کی منصوبہ بند سازش قرار دیا ہے۔

کراچی میں پی ڈی ایم کےرہنماؤں کے  اجلاس کے بعد اور پی ڈی ایم کے عوامی جلسے اور پاور شو سے قبل  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر ایک بار پھر دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت خود دھاندلی کی پیداوار ہو اسے یک طرفہ اصلاحات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس وقت کراچی میں پی ڈی ایم کا عوامی جلسہ شروع ہوچکا ہے اور ہزاروں کی تعددا میں کارکن موجود ہیں مولا نا فضل الرحمن نے جلسے قبل پریس کانفرنس میں  حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے منصوبے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کے خلاف سازش اور الیکشن چوری کرنے کا مذموم منصوبہ ہے۔

حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں جلسوں کا جال بچھائیں گے، روڈ شو کریں گے اور عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے صوبہ سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی پارٹی پر اپوزیشن اتحاد کی پشت میں چھرا گھونپے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیک وقت دو محاذوں میں نہیں لڑنا چاہتے لہذا ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف محاذ کھولنے سے گریز کیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس