Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں آئندہ چند روز میں نئی حکومت تشکیل پا جائے گی: پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں آئندہ چند روز میں نئی حکومت قائم ہو جائے گی۔

قریشی نے منگل کے روز اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ طالبان کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے پر افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی فوجی انخلا مکمل ہو چکا ہے اور اب طالبان کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا تھا کہ طالبان، افغانستان میں نیا نظام حکومت تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان میں تاخیر کی وجہ بتانے سے گریز کیا تاہم کہا کہ کوئی رکاوٹ نہیں ہے البتہ طالبان عجلت میں کوئی کام بھی نہیں کرنا چاہتے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ نئے نظام حکومت کے بارے میں صلاح و مشورے کا عمل جاری ہے۔

ٹیگس